لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جھوٹ بولنا بند کر دیں، پی کے ایل آئی پر سوموٹو نوٹس لے کر عدالت نے کمیٹی بنائی، پی کے ایل آئی پر 182 آڈٹ پیراز لگے، 2019 میں نیا ایکٹ بنا اور نیا بورڈ آف گورنر زبنایا، پی کے ایل آئی نامکمل ہسپتال تھا جہاں 2 آپریشن تھیٹرز تھے، پی کے ایل آئی کا کوئی پی سی ون تھا نہ ایکنک سے منظور شدہ تھا،ہم نے پی کے ایل آئی میں میرٹ پر لوگوں کو نوکری دی،30 فیصد افراد کا پی کے ایل آئی میں مفت علاج کیا جاتا تھا، 35 فیصد وہ لوگ تھے جنہوں نے کچھ رقم ادا کی، شہباز شریف کو صحت کے شعبے میں کوئی خرابی نہیں ملے گی۔