لاہور (پ ر)سرکاری یونیورسٹیوں کو اپنے طلباء اور اساتذہ کے لیے معیاری تعلیم کے مواقعوں کو بڑھانے کے لیے وسائل کا تبادلہ کرنا چاہیے تاکہ تخلیق علم کی نئی راہیں ہموار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر کنول امین نے یونیورسٹی آف جھنگ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ وائس چانسلر جھنگ یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد مُنیر اور ڈاکٹر کنول امین نے معاہدے پر دستخط کیے۔ آفس آف ایکسٹرنل لنکجز کے تحت ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے وائس چانسلر سیکرٹیریٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔