• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے 2 MNA گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کےارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منسوخ کر دی۔

پولیس نے دونوں ارکان قومی اسمبلی کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عطا اللّٰہ اور فہیم خان کی ضمانت مسترد کی ہے۔

قادرخان مندوخیل کے وکیل راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے پی تی آئی ایم این ایز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد راجہ نذیر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دہشتگردی کا کیس ہے، یہ لوگ سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچے اور سندھ ہاؤس کے قریب ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے دھرنا دینے کے بعد سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا۔

قومی خبریں سے مزید