کراچی( اسٹاف رپورٹر) جکارتا میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی پول میں ہیں۔ پاکستان اوربھارت تین تین مرتبہ اس ایونٹ کے فاتح رہ چکے ہیں۔23 مئی سے یکم جون تک ہونے والے ایشیا کپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ میں شامل ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا۔ پول اے میں بھارت، جاپان، پاکستان اور انڈونیشیا شامل ہیں جبکہ پول بی میں ملائیشیا، کوریا، عمان اور بنگلا دیش کو رکھا کیا گیا ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا جبکہ پاکستان کا دوسرا میچ 24 مئی کو انڈونیشیا کیساتھ اور تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کیساتھ ہوگا۔ اس ایونٹ سے پہلی مرتبہ چار ٹیمیں ورلڈ کپ کیلئےکوالیفائی کرینگی۔