• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کا راز آئین کی بالادستی میں، شہباز، زرداری ملاقات، جمہوری استحکام کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ

اسلام آ باد(نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے جمہوری استحکام اور سماجی بہبود کیلئے ملکر کام کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔

 ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی بہبود کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا راز ہے، باہمی تعاون سے جلد ملک کو درپیش چیلنجز پر جلد قابو پا لیا جائیگا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے آصف علی زرداری کو بلاول بھٹو کے بطور وفاقی وزیر حلف لینے پر مبارکباد دی۔ جبکہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کرتی رہے گی، آئندہ انتخابات 2023ء کے آخر میں موجودہ پارلیمنٹ کے معیاد مکمل ہونے پرہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا راز ہے۔

اہم خبریں سے مزید