• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح کا کرکٹ سمیت تمام ڈپارٹمنٹل اسپورٹس بحال کرنیکا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے ساتھ ساتھ ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں اظہر علی اور محمد حفیظ کے ساتھ سابق وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی لیکن انہوں نے ہماری بات نہیں مانی۔ بدھ کو جیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیا سیٹ اپ ضرور لائیں لیکن جو نطام چل رہا تھا اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنا درست نہیں ہے۔ نئے نظام کا آئیڈیا کامیاب نہ ہوسکا۔ مصباح الحق نے کہاکہ میرا ہمیشہ سے یہی موقف رہا کہ بار بار کی تبدیلیوں سے پاکستان کرکٹ میں جاری ترقیاتی عمل اور مثبت سرگرمیاں بْری طرح متاثر ہوتی ہیں۔ انھوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کا سیٹ اپ تبدیل ہوا تو اگلے مرحلے میں مجھ سمیت سارا کوچنگ اسٹاف بھی بدل گیا، اس وقت بھی میں نے یہی بات کہی تھی کہ بار بار کی تبدیلیوں سے نظام کو نقصان ہوتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید