• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے خونریزی کی دھمکی الیکشن کمیشن کو دی، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ شیخ رشید نے خونریز ی کی دھمکی الیکشن کمیشن کو دی ہے ہمیں امپورٹڈ حکومت کہنے والے نے اپنے بچے برطانیہ کو ایکسپورٹ کئے ہوئے ہیں، ی، عمران خان کا زوال ان کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہوا عمران خان نے توشہ خانہ میں بڑی بھیانک اور ننگی واردات کی ہے،فواد چوہدری نے بالکل صحیح کہا کہ ان کے تعلقات اسٹیبلشمنٹ سے خراب ہوئے، ہم نے اس وقت تنقید کی جب فوج نے سیاسی کردار سنبھال لیا،ایک خاتون نے کسی ملی بھگت کی وجہ سے اربوں روپے بنالیے،انہوں نے زمینیں لیں، این سی اے نے جو پیسے برطانیہ سے بھیجے اس میں زمین دینے والوں کو فائدہ پہنچایا گیا، سیاسی طور پر موزوں وقت آتے ہی الیکشن کروادیں گے، شیخ رشید کی دکان کو تالا لگ چکا ہے دوچار دن مزید شور مچالیں گے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا کہ پی ٹی آئی اور اس کا لیڈر اپنے تازہ زخموں کو چاٹ رہے ہیں، ہمیں امپورٹڈ حکومت کہنے والے نے اپنے بچے برطانیہ کو ایکسپورٹ کیے ہوئے ہیں، برطانیہ اور امریکا میں زیادہ فرق نہیں ہے برطانیہ بھی امریکن کیمپ میں شامل ہے، شیخ رشید پہلے بھی دعوے کرتے رہے جو ہوا میں تحلیل ہوگئے،شیخ رشید کے دعوے پہلے بھی نقش بر آب ثابت ہوئے آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم نے ووٹوں کی تعداد سے عمران خان کو گھر بھیجا ہے، ہم نے مہنگائی اور کرپشن سے بھرپور حکومت کا خاتمہ کیا ہے، ایک خاتون نے عمران خان کے اہلخانہ سے تعلقات اور کسی ملی بھگت کی وجہ سے اربوں روپے بنالیے آج وہ مفرور ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے، ایک یونیورسٹی بغیر چارٹر اور اجازت نامہ ظاہر کر کے اس کے نام پر پیسہ بٹورا گیا، یونیورسٹی کے نام پر دن دیہاڑے ڈاکا ڈالا گیا، نیشنل کرائم ایجنسی نے جو پیسے برطانیہ سے بھیجے اس میں زمین دینے والوں کو فائدہ پہنچایا گیا، موٹروے اور رنگ روڈ پر لے جانے والی زمینوں کا معاملہ طشت ازبام ہوگیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگلے آرمی چیف کی تعیناتی نومبر میں ہونا ہے اس میں سات ماہ باقی ہیں، وزیراعظم کو آئین میں دیئے گئے اختیارات استعمال کرنے میں کوئی امر مانع نہیں ہے، جب وقت آئے گا شہباز شریف اپنا اختیار استعمال کریں گے، وقت آئے گا تو وزیراعظم میرٹ اور فوج کی تجاویز کے مطابق آرمی چیف تعینات کریں گے، کوئی چیز وزیراعظم کو اس سے روک نہیں سکتی، پی ٹی آئی ہرشخص کو پہلے ہی متنازع بنادیتی ہے،پی ٹی آئی کی آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق باتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، عمران خان کا نام لوگو ں نے توشہ خانہ خان رکھ دیا ہے،عمران خان نے توشہ خانہ میں بڑی بھیانک اور ننگی واردات کی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا زوال ان کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہوا ہے، فواد چوہدری نے بالکل صحیح کہا کہ ان کے تعلقات اسٹیبلشمنٹ سے خراب ہوئے، ہم نے عمران خان کو ووٹوں سے گھر بھیجا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے بڑے گھپلے کیے ہیں، فارن فنڈنگ میں بھی ملازمین کے نام پر پیسے آئے ہیں، شوکت خانم ٹرسٹ کے نام پر پیسے بنا کر سیاسی جماعت کیلئے استعمال کیے گئے، جو شخص اپنے سیاسی مفاد کیلئے اپنی والدہ کا نام استعمال کرے اس شخص کا کیا اخلاقی کردار ہوگا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے خونریز ی کی دھمکی الیکشن کمیشن کو دی ہے، پرویز خٹک نے میرے ہاتھ میں چٹ دی کہ ہماری طرف سے چیف الیکشن کمشنر کیلئے یہ نام تجویز کیا گیا ہے، اس سے پہلے پی ٹی آئی بابر یعقوب کو چیف الیکشن کمشنر بنانا چاہتی تھی جس کی ہم نے مخالفت کی،ہمارے سامنے انہوں نے کسی مرحلہ پر نہیں کہا کہ سکندر سلطان راجا کا نام فوج نے دیا تھا، ثاقب نثار جس کرسی پر فائز رہے اس کا احترام کرنا چاہئے، جسٹس (ر) ثاقب نثار نے بطور چیف جسٹس متنازع فیصلے کیے، ان فیصلوں کی گونج ہمیشہ تاریخ میں رہے گی، دس ہزار تنخواہ نہ لینے پر ایک شخص کو ساری عمر کیلئے نااہل قرار دیدیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی طور پر موزوں وقت آتے ہی الیکشن کروادیں گے، شیخ رشید پچھلے تیس سال سے گیٹ نمبر چار کا ریفرنس دیتے ہیں، شیخ رشید کے بقول وہ ان کے محسن ہیں تو محسنوں کے نام اس طرح نہیں لیے جاتے، شیخ رشید کی سیاسی دکان بند ہورہی ہے وہ اسے بچانے کیلئے بڑے نام لے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید