اسلام آباد(جنگ نیوز) حکومت نے نواز شریف کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔ پاسپورٹ پاکستان میں جاری کیا گیا ہے جو انہیں جلد لندن میں مل جائے گا۔اسحق ڈار نے پاسپورٹ کے اجرا کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حکام نے پاسپورٹ کے جاری ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔