• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک سے نکلنے والے سے 25 لاکھ چین لئے گئے، شہری 2 گاڑیوں، 19 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 10موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔وفاقی دارالحکومت میں دو درجن سے زائد وارداتوں میں لاکھوں روپے کی ملکی وغیرملکی کرنسی، طلائی زیورات، ڈائمنڈ ، موبائل فون، مویشی، تعمیراتی سامان اور دیگرقیمتی اشیاءکے علاوہ ایک گاڑی اور 9موٹرسائیکل اڑا لیے گئے۔پولیس نے 3کروڑ16لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں سعید گل بینک سے 25لاکھ روپے نکلوا کر راول گڈز کے ساتھ گودام میں جا رہا تھا کہ ٹیکسلا پل پر آگے جانے والی ایک گاڑی نے بریک لگائی اور اس سے تین چارآدمی اترے اور 2 اس کی گاڑی میں بیٹھ گئے اور گن پوائنٹ پر اس سے رقم ،شناختی کارڈ، لائسنس گاڑی کی کاپی، تین اے ٹی ایم کارڈ چھین کراپنی گاڑی میں بیٹھ کرفرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک چودھریاں میں نویدخان اپنی بیوی کے ہمراہ گاڑی پر گھر آرہا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر ان سے 25ہزار روپے اورسونا مالیتی ساڑھے سات لاکھ روپے چھین کرفرار ہو گئے۔ تھانہ ویسٹریج کے علاقہ ریلوے کالونی میں مدعی مقدمہ حافظ حسان اسحاق کے گھرسے چار تولے سونا اور 30ہزار روپے چوری ہوگئے۔ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں گھریلوملازمہ بشری نے ظفران علی کے گھر سے دس ہزارپاونڈ، اورتین لاکھ روپے ،تھانہ نون کے علاقے میں عبدالرحیم کی جیب سے موبائل چرا لیاگیا۔جعل سازی اور دھوکہ دہی کے دو واقعات میں شہری تین کروڑ ساٹھ لاکھ روپے سے محروم ہو گئے ۔لوٹنے اور چوری کی دیگر وارداتیں تھانہ وارث خان ،تھانہ ٹیکسلا،تھانہ صدربیرونی ،تھانہ روات ،تھانہ پیرودھائی ،تھانہ نیوٹاؤن،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ نصیرآباد،تھانہ سٹی ،تھانہ رتہ امرال ،تھانہ بنی ،تھانہ صادق آباد ،تھانہ سول لائن ،تھانہ ٹیکسلا، تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ کوہسار ،تھانہ آبپارہ،تھانہ ترنول، تھانہ سیکرٹریٹ،تھانہ گولڑہ ،تھانہ کورال،تھانہ شہزاد ٹاؤن ، تھانہ شالیمار ، تھانہ کھنہ ،تھانہ آئی نائن ،تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید