• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم القدس صرف یوم فلسطین نہیں، امت مسلمہ کا دن ہے‘ ایرانی سفیر

اسلام آباد(پرویز شوکت‘ وقائع نگار)عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم القدس صرف یوم فلسطین نہیں ہے بلکہ یہ امت مسلمہ کا دن ہے۔ رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم القدس امام خمینی کی یادگار اور میراث ہے جو امت مسلمہ کی بیداری،آگاھی،امت مسلمہ کی تقدیر کے تعین کرنے اور اسلامی سرزمین سے غیروں کے ہاتھ کاٹنے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی علمبردار دنیا، اسلامی سرزمین پر روز بروز ہونیوالے قبضے کے سامنے خاموش ہے، امت مسلمہ کا اتحاد عالم اسلام کے امن، وقار اور سالمیت کی واپسی کا واحد راستہ ہے۔
اسلام آباد سے مزید