ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہےکہ ڈویژن کے 23 رمضان بازاروں میں عید الفطر تک چینی اور گھی کی قیمتوں میں ریلیف جاری رہے گا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں عید سٹالز بھی قائم کئے جائیں گے،اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن کے رمضان بازاروں میں 441.679 میٹرک ٹن چینی فروخت کی جاچکی ہے جبکہ 10کلو کے 468912 تھیلے فروخت کئے جاچکے ہیں، احترام رمضان کی خلاف ورزی پر9افراد گرفتار، 530900 روپے جرمانہ کیا گیا ہے، ڈویژن کے 48 گندم خریداری مراکز پر گندم خریداری مہم تیزی سے جاری ہے،638507 میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا۔ گندم سمگلنگ پر 17 افراد گرفتار،17 ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ 3255.080 میٹرک ٹن گندم قبضے میں کی گئی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 58 مقدمات درج، 165گرانفروش گرفتار کئے جبکہ متعدد چھاپوں میں 50 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا، دریں اثناکمشنر نے رمضان بازاروں کا دورہ کیا،ولایت حسین رمضان بازار میں انچارج کی غیر موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ تمام سنٹروں پر انچارج 9 تا 5 ہر صورت موجود رہیں۔