• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں تعمیرات کی بھرمار ، تحقیقاتی کمیٹی بنانے کیلئے مراسلہ ارسال

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) مری میں رہائشی و کمرشل عمارتوں کی بھرمار کی تحقیقات کیلئے راولپنڈی کی ڈویژنل انتظامیہ نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کیلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کومراسلہ بھجوادیا جس میں گزشتہ کچھ برسوں میں ہونے والی تعمیرات کے ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سیف انور جپہ کے مطابق تعمیر شدہ عمارتوں میں منظور شدہ اور غیر قانونی دونوں قسم کی عمارتیں شامل ہیں۔ ادھرڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے عیدالفطر کے دوران مری انتظامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید