• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، شیخ آباد میں واقع تفریحی پارک کو لوگوں کیلئے کھولنےکا حکم

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے شیخ آباد میں واقع تفریحی پارک کو لوگوں کےلئے کھولنے کا حکم دیتے ہوئے پی ڈی اے اور ٹاون ون انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متروکہ وقف املاک کے محکمے کو ٹیکسز باہمی مشاورت کے بعد ادا کرے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اعجاز انور کے دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی فاضل عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اعجاز افضل اس کے وکیل فرقان یوسفزئی، ٹاون ون کے وکیل صباح الدین خٹک، متروکہ وقف املاک کے وکیل ایمل بار کندی اور ایف ائی اے کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عدالت کے روبرو پیش ہوئے رٹ پٹیشن نوید انجم نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ اباد میں واقع پارک کو سیل کیا گیا جس سے وہاں پر لگائے گئے لاکھوں روپے تباہ ہو گئے ہیں نہ کوئی صفائی کا انتظام ہے نہ کوئی درختوں کے لئے پانی کا بندوبست کیا جا رہا ہے جس سے یہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اس موقع پر اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ متروکہ وقف املاک کی یہ زمین ہے اور 1984 سے ابھی تک اس پر 87 لاکھ روپے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا اور اس ٹیکس کی وصولی کےلئے ایف ائی اے کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہدایت کی تھی لیز کے بعد سے آج تک صرف ایک دفعہ کرایہ وصول ہوا ہے چیف جسٹس نے کہا کہ گورنمنٹ کالج چوک میں بھی پلازہ بنایا جارہا تھا۔ ہمیں پلازوں میں دلچسپی نہیں کیا ایف آئی اے کی دلچسپی پارک کو سیل کرنے میں ہے؟اس دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ڈی اے اعجاز افضل نے عدالت کو بتایا کہ جس وقت تک یہ پارک پی ڈی اے کی ملکیت تھا اس وقت تک اس کا ٹیکسز کی زمہ داری پی ڈی اے جبکہ اس کے بعد ٹاون ون انتظامیہ کی بنتی ہے۔ اور وہ اس حوالے سے ضروری اقدامات کرینگے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ باغ تباہ نہ کریں بے شک ٹیکسز وصول کریں مگر ایک طریقہ کار کے تحت یہ کام کریں لوگوں کےلئے بنائے گئے پارک پر حکومت نے لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں اور وہ بھی تباہ ہو رہے ہیں عدالت نے شیخ اباد میں واقع تفریحی پارک کو لوگوں کےلئے کھولنے کا حکم دیتے ہوئے پی ڈی اے اور ٹاون ون انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متروقہ وقت املاک کے محکمے کو ٹیکسز باہمی مشاورت کے بعد ادا کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
پشاور سے مزید