• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنی گالہ کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹا جائے، مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ سیل) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ بنی گالہ کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹا جائے، عدالتی احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے،نارمل انسان عدالتوں کا مذاق نہیں اڑا سکتا۔اپنے بیان میں مریم نواز نے مزید کہا کہ دیدہ دلیری سے آئین، قانون اور عدالتوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں،ان پاگلوں کو یا تو پاگل خانوں میں بھرتی کروانا چاہیے یا ان پر سنگین غداری اور توہین عدالت کے مقدمات چلنے چاہئیں۔

اہم خبریں سے مزید