اسلا م آباد( نیوزایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل جو کچھ روضہ رسول ﷺ پر ہوا وہ پاکستانی مسلمانوں کے جذبات تھے، چور وزیراعظم جہاں بھی جائے گا اسے پاکستانیوں کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے مسجد نبوی میں وفاقی وزراء سے بدتمیزی کے واقعے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں کہا میں اس وقت مدینہ منورہ روضہ رسول کے پاس کھڑا ہوں، انہوں نے کہا کہ ڈر کر ان میں سے کسی نے مسجد نبوی کا پھر رخ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی تراویح پڑھنے آیا،انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی فتح ہے، یہ لوگ خانہ کعبہ جائیں گے تو وہاں بھی ان کے خلاف نعرے لگیں گے، قبل ازیں اپنے بیا ن میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ سب عمرہ زائرین تھے جو روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیلئے گئے تھے، عمرہ زائرین حاضری کے دوران چوروں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر رہ نہ سکے، ان عمرہ زائرین کی تعداد سیکڑوں میں نہیں بلکہ ہزاروں میں تھی۔