اسلام آ باد(خبرایجنسی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نا ئب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اور اسکے ساتھیوں کے چہرے سے کل قدرت نے نقاب کو اتار پھینکا۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ کل حرمِ پاک مدینہ منورہ میں پی ٹی آئی کی قیادت کی سرپرستی میں ہونے والی بے ادبی سے نبی کریم ﷺسے محبت کرنے والے تڑپ کر رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے غصے میں بھرے سیکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی، حکومت کا ایکشن سیاسی انتقام تصور ہو گا اور یہ معاملہ سیاسی نہیں ہے۔