راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل نے میٹرو بس سروس راولپنڈی کا جائزہ لینے کیلئےجمعہ کو منصوبہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے میٹرو بس میں سفر کیا اور مسافروں سے سروس کے معیار کے بارے میں گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ میٹرو بس سروس اہلیان راولپنڈی و اسلام آباد کو سفر کی معیاری اور آرام دہ سہولت فراہم کر رہی ہے جسے بہتر سے بہتر ین بنانے کی کوشش جاری ہے۔انہوں نے میٹرو بس اتھارٹی کو ہدایت کی کہ مختلف میٹرو اسٹیشنز پر غیر فعال ایلیو یٹرز کو فعال کیا جائے نیز میٹرو کے سیوریج پائپس کی مینٹینس بھی کی جائے یا کہ آنے والے موسم برسات میں کوئی دشواری پش نہ آئے۔