• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹین بلین ٹری سونامی، وفاقی وزیر شیری رحمان نے بریفنگ مانگ لی

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ٹین بلین ٹری سونامی پر تفصیلی بریفنگ مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق وزارت کے حکام اور ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام سے متعلقہ افسران وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ دینگے ، وفاقی وزیر ٹین بلین ٹری سونامی کے تحت جہاں پودے لگانے سے متعلق اب تک کی پراگرس کے بارے میں بریفنگ لیں گی وہاں اس منصوبے کے تحت بوٹانیکل گارڈن بنی گا لا، اسلام آباد کی خوبصورتی کے منصوبے،پلوشن لوڈ اسیسمنٹ ، اسلام آباد زو کے پراجیکٹ سمیت سات نیشنل پارکس پر پیشرفت بارے بھی متعلقہ حکام سے بریفنگ لیں گی ۔
اسلام آباد سے مزید