ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری ساجد گجر نے چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیرخارجہ پاکستان بلاول بھٹوزرداری کوسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ مبارکبادیتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹوپاکستان کے کم عمر ترین وزیرخارجہ منتخب ہوئے جن پرپوری قیادت نے اعتماد کااظہار کیااورہمیں یقین ہے کہ ملک میں جاری خوفناک حالات کے ذمہ دار تحریک انصاف ہے جن کے دورحکومت میں عوام کاکوئی پرسان حال نہ تھا ملک کانظام بربادکرکے تباہی کے دھانے پرلاکر رکھ دیا ان کوٹھیک کرناہی بلاول بھٹوزرداری کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔