پشاور (جنگ نیوز)ضروری مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جمرود گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی30اپریل کو صبح9بجے سے دوپہر3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی کچاگڑھی‘ ایکسپریس2, حیات آباد 1, المپیا‘ کارخانوں مارکیٹ‘ بی ایس ایف سٹیل , این ڈبلیو جی ہسپتال‘ حیات آباد‘آر ایم آئی فیڈرز کے صارفین متاثرہوں گے،132 کے وی شاہی باغ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی30 اپریل کو صبح9بجے سے دوپہر 3 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی سکندر پورہ‘ خزانہ‘ دائودزئی1, ناگمان اور دلہ ذاک فیڈر زکے صارفین متاثرہوں گے۔