اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر ابو ظبی، متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عود آل نعیمی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، مولانا اسد محمود، مریم اورنگزیب، شاہ زین بگٹی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔