لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے جس طرح پی ٹی آئی والے یہاں غنڈہ گردی کرتے ہیں سعودی عرب میں بھی ایسا کرنے کی کوشش کی ، سیاسی دشمنی میں مسجد نبوی کی بے حرمتی کی گئی ، یہ واقعہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا۔