• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق کمیشن کی پی ٹی آئی قیادت پر مقدمات کی مخالفت

پاکستان انسانی حقوق کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توہین مذہب کے مقدمات درج کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔

پاکستان انسانی حقوق کمیشن نے مقدمات فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یا کسی سیاسی جماعت کو اپنے کسی حریف کے خلاف توہین مذہب کے کیس نہیں چلانے چاہئیں۔

واضح رہے کہ مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے پر فیصل آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، شہباز گِل، قاسم سوری، انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر سمیت ڈیڑھ سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں درج پرچے کے مطابق انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر واقعے کے وقت مدینے میں موجود تھے۔ مقدمے میں توہینِ مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں، جن کے تحت عمر قید بھی ہوسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید