کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آئندہ برس 15 فروری سے 31 مارچ کے درمیان ہوگا ۔پی سی بی نے آف سیزن میں پی ایس ایل سمیت کئی منصوبوں کی پلاننگ مکمل کر لی ہے۔ کراچی اور لاہور کے بعد ملتان اور راولپنڈی کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ پشاور کا ارباب نیا ز اسٹیڈیم ابھی مکمل نہیں ہوسکا ہے اس لئے 2023میں بھی پی ایس ایل کے میچ پشاور میں ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہوم شہر کوئٹہ میں بھی کوئی میچ نہیں ہوگا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ نے 2 ٹیسٹ اور وائٹ بال سیریز کے لیے دورہ کرنا ہے، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان آئے گی۔ اس کے بعد پی ایس ایل ہوگی۔