• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں‘ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی نے اتوار کے روز کراچی یونیورسٹی میں دہشتگردی کے حالیہ المناک واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کے لئے چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا۔ا سپیکر قومی اسمبلی نے کراچی یونیورسٹی میں حالیہ خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے چینی ماہرین تعلیم کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پاک چین دوستی پر حملہ ہوا ہے‘ پاکستان دشمن کا تعاقب کرے گا، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے ذریعے پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا‘ پاکستانی عوام چینی باشندوں کی ہلاکتوں پر افسردہ ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے چینی حکام کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ چین کی قائم مقام سفیر پنگچونکسو نے دورہ کرنے اور ہمدردی کے اظہار پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور تعاون پر حکومت پاکستان، سکیورٹی ایجنسیوں کے کردار کو بھی سراہا۔
اہم خبریں سے مزید