اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے اور عمران خان کی حکومت کےآخری ایک سال میں 12 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی ہے۔ اپنےپیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عمران حکومت کے آخری سال پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 12 پوائنٹس نیچے گیا جبکہ پورے دور حکومت میں 18 پوائنٹس تنزلی ہوئی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزادی صحافت کی درجہ بندی میں تنزلی پر نہ صرف عمران خان کو ”آزادی صحافت کے شکاری“ کا شرمناک خطاب ملا بلکہ ہماری جمہوریت بھی بدنام ہوئی۔