• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے فیصلے بیرونی طاقت نہیں عوام کرینگے،،مراد سعید ، علی نواز

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے عوام کو حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ گزشتہ روز بری امام آمد پر عوام نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر مراد سعید اور علی نواز نے پارٹی چیئرمین عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچایا ا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دار ملک ہے ، پاکستان کے فیصلے بیرونی طاقت نہیں عوام کرینگے، عمران خان نے پاکستان کی خود داری اور خودمختاری کی بات کی ہے ۔