راولپنڈی (آئی این پی ) مسجد نبوی میں نعرے بازی پر درج ایف آئی آر میں گرفتاری سے بچنے کیلئے شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے عبوری ضمانت کروا لی جبکہ عدالت نے گرفتار راشد شفیق کی جا نب سے دائر اٹک سے باہر منتقل نہ کرنے کی استدعا پر مبنی درخواست منظور کرلی ہے ۔جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں شیخ رشید کی جانب سے دائر، درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔