اسلام آباد ( آن لائن ) حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیاعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی کے خلاف 21 جولائی 2012 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیاحنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو سزا سنائی لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے۔