پشاور(اے پی پی)پشاور کے چڑیا گھر میں تقریبا ًایک لاکھ نوے ہزار شہریوں کی آمد سے عید کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔ چڑیاگھر انتظامیہ نے روزمرہ کی سکیورٹی عملے کے ساتھ ساتھ پولیس نفری، ٹریفک پولیس اور اضافی سکیورٹی کو بھی عوام کی سہولت کےلئے تعینات کیا نئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر سے چڑیا گھر میں ٹریفک بھی کنٹرول میں رہی ،ڈائریکٹر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ،ایڈمن آفیسر اور چڑیا گھر کا باقی عملہ عید کے دنوں میں وزیٹرز کو بلاتعطل سہولیات کی فراہمی کے لئے چڑیا گھر میں موجود رہے ۔ چڑیا گھر میں جانوروں کو ستانے اور انہیں پتھر مارنے کے جرم میں مختلف افراد کا چالان کیا گیا اور ان سے جرمانے بھی وصول کیے گئے۔