کوئٹہ (آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے پی پی رہنماءخورشیدشاہ کی جانب سے دینی مدارس کے خلاف متعلق ہر زہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پی پی کودینی مدارس فوبیاہوگیا ہے۔ مدارس سے متعلق توہین پر مبنی عمل سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ایسی حرکات سے دنیا بھر میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیںمساجدکے خطباءدینی مدارس کے اسا تذہ کوآٹھ سے دس ہزارتنخوائیں وہ بھی حکومت کی جانب سے نہیں بلکہ مخیرحضرات کے زکواة و صدقات سے دیئے جاتے ہیں۔ دینی،مدارس اوراسلامو فوبیا نے اسلام دشمنی میں ان عناصرنے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔