کوئٹہ(پ ر)جمعیت بلوچستان کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہائوسنگ وتعمیرات مولانا عبدالواسع نے جمعیت کی صوبائی مجلس شوری کا اہم اجلاس آج 8مئی کو صبح دس بجے صوبائی دفترمیں طلب کیاہے مجلس شوری کی اجلاس کے فوراً بعد صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی ہوگا جس میں ملکی اور صوبائی سیاسی صورت حال کے حوالےسے اہم فیصلے کیے جائیں گے ایم این اے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ نے ارکان کوبروقت شرکت کی استدعاکی ہے۔