راولپنڈی(نیوز ایجنسی، جنگ نیوز) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمیں آج ہی اٹھوالیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن گیا ، وہ جلد لانگ مارچ کی کال دے گا،یہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ گھروں سے پکڑیں گے پھر اگر کل پکڑنا ہے تو آج پکڑیں ہم تیار ہیں۔
شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ پر آج بھی منشیات فروشی کا کیس تھا، ملک تشویش ناک حالت میں جانے دیا جا رہا ہے اور میں آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہئے۔
عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے ہیں، (ن) لیگ اپنی اوقات پر آگئی ہے اور اس کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2 ووٹوں کا فرق ہے اور یہ 2 ووٹ چودھری سالک اور بشیر چیمہ کے ہیں، رانا ثنا اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کرے گا۔