نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے پر ایران کے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیاہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا نئی دہلی میں اسرائیل کے سفارتخانے پر حملہ کرسکتی ہے،جس کے بعد سفارتخانے کے اطراف پیٹرولنگ کو بڑھا دیا گیا ہے۔
پٹرولنگ بڑھانے کے علاوہ سیکورٹی کیمروں سے بھی نگرانی سخت کردی گئی،اسرائیلی ذرائع نے ایک میڈیا کو بتایا کہ بھارت میں اسرائیلی سفارتخانہ ایران کے نشانے پر آسکتا ہے۔