اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ ‘ایجنسیاں) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتوں نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے‘جس نے بھی آرمی چیف کے بارے میں غیراخلاقی زبان استعمال کی ہو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔پاکستان کوبچانا ہے توالیکشن کروانے ہوں گے۔42وزراءمیں سے 20پر مختلف مقدمات ہیں ‘ اس معاملے پر ہائیکورٹ جاؤں گا‘ایسا وزیر داخلہ لگایا گیا ہے، جو 22 افراد کا قاتل ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت ہم پر مسلط کر دی گئی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جبکہ میرا بھتیجا روز عدالت میں ذلیل و خوار ہورہا ہے۔