لاہور(خصوصی رپورٹر) ایم ڈی واسا لاہور محمد تنویرسے ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی ایاز احمد نے ملاقات کی۔ڈی ایم ڈی آپریشن غفران احمد نے شرکاء کو واسا لاہور کی مون سون کی تیاریوں کے متعلق بریفنگ دی۔واسا لاہور اور ایل ڈبلیو ایم سی کا مون سون کی تیاریوں کے لیے باہمی اشتراک کا فیصلہ کیا گیا ۔ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا لاہور کا کوڑا کرکٹ کو سیوریج اور ڈرین لائنوں میں نہ ڈالنے کے لیے عوامی آگہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازیں واسا لاہور نے سیوریج ڈیسلٹنگ 3000کلومیٹر میں سے2566.55 کلومیٹر مکمل کر لی ہے۔ 30جون تک 3ہزار کلومیٹر سیوریج ڈیسلٹنگ مکمل کر لیا جائے گا۔ڈرین ڈیسلٹنگ آپریشن میں مون سون تک 76.23 کلومیٹر کے دو سائیکل مکمل کرنے ہیں۔ پہلا سائیکل 16فروری سے 15 اپریل تک مکمل کر لیا گیا اور دوسرا سائیکل 16اپریل سے 15جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اب تک 120کلو میٹر ڈرین ڈیسلٹنگ مینول اور 88کلومیٹر مشینری کے ذریعے مکمل کر لی گئی ہے۔