کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مختلف یونٹوں کے عہدیدار ساتھیوں سمیت پارٹی سے مستعفی ہوگئے ، اس بات کا اعلان بی ایم سی لیبر کالونی بروری روڈ کے ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ڈاکٹر عبدالصمد بنگلزئی نے پیر کو ٹھیکیدار نیاز محمد بنگلزئی ، عزیز سارنگزئی ، شبیر احمد اور دیگر کے ہمراہ پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے بی این پی سے باقاعدہ طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ طالب علمی سے بی ایس او سے منسلک ہونے کے بعد بی این پی میں مشکل حالات میں سیاسی سفر جاری رکھا اور اس دوران اپنا ہرممکن کردار ادا کیا ، طویل سیاسی سفر کے ساتھ بحیثیت سیاسی ورکر سیاسی روشن مستقبل کے ساتھ فکر و نظریہ کی پختگی اولین ترجیح ہوتی ہے جبکہ سیاسی اور سیاسی عمل پسند و ناپسند کی تابع فکر و نظریہ ذاتی دوستوں تک محدود قومی اغراض و مقاصد مراعات کیلئے بنائی جاتی ہو تو وہاں پر سیاسی سفر کو جاری رکھنا نہ صرف مشکل بلک ناممکن بھی ہو جاتا ہے جہاں پر بی این پی ایک قومی سیاسی اور جمہوری جماعت کے بجائے آج ایک مخصوص گروہ کی پارٹی بن چکی ہے وہاں سیاسی ورکر نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی ، اس موقع پر بی ایم سی لیبر کالونی بروری روڈ کے ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ڈاکٹر عبدالصمد بنگلزئی نے ٹھکیدار نیاز محمد بنگلزئی یونٹ سیکرٹری کلی بنگلزئی ملک جان خان یونٹ ، عزیز سارنگزئی ، شبیر احمد سارنگزئی و دیگر کے ہمراہ بی این پی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل جلد دوستوں کے صلاح و مشورئے طے کرینگے۔