• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں کم وزن روٹی پر متعدد نان بائیوں کو جرمانہ

پشاور (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی اقبال حسین نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد نان بائیوں کو جرمانہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے اشیا خوردنوش کی دکانوں پرصفائی ستھرائی، سرکاری نرخنامہ اویزاہ کرنے اور اس کے مطابق اشیا کی فروخت کے حوالے سے قصائیوں کی دکانوں پر گوشت کی قیمت اور نان بائیوں کی دوکانوں میں روٹی کا وزن چیک کیا ۔سرکاری نرخنامہ سے تجاوز اور کم وزن روٹی پر متعدد نان بائیوں کو جرمانے کئے اور 15کلو گرام پولی تھین شاپنگ بیگز قبضہ میں لے لیے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو خبر دار کیا کہ سرکاری نرخنامہ کے مطابق اشیائے خوردنوش کی فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔
پشاور سے مزید