لاہور(نمائندہ جنگ )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نجی دورے پر سنگاپور پہنچ گئے،سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان نےقائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،جسٹس شجاعت علی خان نے ان سے حلف لیا،حلف برداری تقریب میں جسٹس شاہد وحید ،جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس عالیہ نیلم ،جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شاہد جمیل خان،جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شاہد بلال حسین و دیگر ججز،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون ،صدر لاہور ہائیکورٹ بار سردار اکبر ڈوگر، وائس چیرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمن بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔