• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاری جرمانے مسترد، ٹرانسپورٹرز کی احتجاجاً پشاور سے دیگر شہروں کو جانے والی گاڑیاں بند کرنے کی دھمکی

پشاور(جنگ نیوز) محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ رو ٹ پرمٹ بے سود ثابت ہونے لگے،روٹ پرمٹ ہونے کے باوجود پشاور سے ملک کے دوسرے شہروں کو جانے والے گاڑیوں کوپانچ ہزارو روپے جرمانے کو ٹرانسپوٹرز نے مستر د کرتے ہوئے ہائی وے ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام سے ماتحت افسرا ن کا قبلہ درست کرنے کی اپیل کی ہے ، بصورت دیگربطور احتجاج پشاور سے کراچی سمیت دوسرے شہروں کو ہرقسم کی ٹرانسپورٹ بند کردیں گے ، ٹرانسپوٹ سے وابستہ مالکان کے مطابق ان کے پاس آر ٹی اے اور پی ٹی آے کی جانب سے جاری کردہ روٹ پرمٹ اورلائسنس موجود ہیں اور اس حوالے سے وہ سالانہ اس کی فیس بھی ادا کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجودانکی گاڑیوں کو بھاری بھرکم جرمانے کیے جاتے ہیں اور کہاجاتاہے کہ روٹ پرمٹ موٹروے کا ہے، گاڑی جی ٹی روڈ پر چلائی جاتی ہے ،حالانکہ روڈ و ائلیشن کا جرمانہ 500سے 600روپے تک ہوتاہے ، لیکن وہ یہ جرمانہ بھی روٹ پرمٹ نہ ہونے کے برابر دیاجاتاہے جوکہ سراسرزیادتی اور ظلم پر مبنی ہوتاہے ، اس کے علاوہ ٹرانسپورٹر مالکان کا کہناہے کہ انکی گاڑیوں کو بوقت صرف ایک پرمٹ جاری کیاجاتا ہے ، ہمارے گاڑی کراچی اور دوسرے شہروں سے سواریوں کو لاکر موٹروے سے نیچے جی ٹی روڈ پر اتاردیتی ہیں،جس پر گاڑیوں کوبھاری بھرکم جرمانہ کردیاجاتاہے اور آرٹی اے سے جاری کردہ لائسنس اور پرمٹ کو نظر انداز کردیاجاتاہے ،پشاور کے ٹرانسپورٹر ز نے ہائی وے ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپوٹ سے ان کے مسائل کو حل کرکے ماتحت افسران کا قبلہ درست کرنے کی اپیل کرتے ہوئے خبردارکیاکہ اگر ان کے گاڑیوںپر بھاری جرمانہ ختم نہیں کئے تو وہ بطور احتجاج پشاور سے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔
پشاور سے مزید