• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیٹ ویو، متاثرین کو طبی سہولیات کیلئے اقدامات کئےجائیں، میئر پشاور

پشاور(جنگ نیوز) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے ہیٹ ویو بارے خبریں سامنے آنے پر متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔ میئر پشاور حاجی زبیر علی نے ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے شہریوں کو اختیاط برتنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ محکمہ واپڈا بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے سمیت ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر مرمت کو یقینی بنائیں اسی طرح ہسپتالوں میں پیشگی اقدامات کئے جائیں تاکہ ہیٹ ویو سے متاثرین کو بروقت علاج معالجے کو یقینی بنایا جا سکے۔ میئر پشاور نے مزید کہا کہ اسی طرح آر ایچ سیز میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اسی طرح تاجر برادری اور شہری بھی بازاروں میں پینے کے صاف پانی کا انتظام کریں تاکہ بازاروں میں خریداری کرنے والوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہو اور ڈی ہائیڈریٹ ہونے کے جیسے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ بازاروں میں کولر رکھیں اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔
پشاور سے مزید