کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کے خلاف سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کیلئےپاکستانی ویمن ٹیم کا اعلان17 مئی کو ہوگا۔ کپتان بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت بدستور مشکوک ہے۔ منتظمین نے پیرنٹل پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے اخراجات برداشت کرنے سے معذرت کی ہے۔ پی سی بی نے پاکستان اولمپک اوے آئی سی سی کے ذریعےاس مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی لیکن اسے اس میں کامیابی نہیں مل رہی۔ بسمعہ معروف کے پاس بیٹی کو گھر چھوڑ کر جانے کا آپشن بھی ہے۔ بورڈ نے بسمہ معروف کو اس بارے میں جلد فیصلہ سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری صورت میں بسمہ کو نصف اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔