• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے گھر میں قائم پناہ گاہ ختم، صفائی ستھرائی بھی کرادی گئی

لاہور (آئی این پی)لاہور میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ ہجویری ہاؤس میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی۔ذرائع کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈارکے گلبرگ لاہور میں واقع ہجویری ہاؤس میں قائم کی گئی پناہ گاہ ختم کرکے گھر کی صفائی کرادی۔یاد رہے کہ اسحاق ڈارکی گلبرگ میں واقع ہجویری ہاؤس کو نیلام کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ضلعی انتظامیہ نے 2020 میں ہجویری ہاؤس کو نیلام کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کسی خریدار نے نیلامی حصہ نہیں لیا تھا۔نیلامی نہ ہونے پر ہجویری ہاؤس کوپناہ گاہ بنادیاگیا تھا تاہم اب ضلعی انتظامیہ نے پناہ ختم کرکے اس کی صفائی ستھرائی کروادی ہے۔

اہم خبریں سے مزید