لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی و سیاسی بحران ہر آئے روز شدت اختیار کر رہا ہے،الیکشن ریفارمز کے بعد فوری انتخابات ہونے چاہییں نفرتیں بڑھنے سے ادارے مزید کمزور ہونگے۔ الیکشن ریفارمز کے بعد فوری انتخابات ہونے چاہئیں۔ تینوں بڑی جماعتیں مفادات کی سیاست کر رہی ہیں۔ معاشرے میں تقسیم خوفناک صور ت حال اختیار کر چکی ہیں، سیاست دانوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گانفرتیں اور لڑائیاں بڑھتی رہیں، تو ملک اور ادارے مزید کمزور ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوںثمرباغ دیرپائن میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 74برسوں سے رائج فرسودہ نظام سے کوئی تبدیلی نہیں آئی قوم جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سیاست دانوں کو گھر کا راستہ دکھائے پی ٹی آئی نے نئے پاکستان اور تبدیلی کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا چوکیدار بدلنے کی بجائے نظام کو بدلا جائےسراج الحق نے کہا کہ الیکشن ریفارمز کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کر آپس فوری مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے۔