• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ بورڈ ویب سائٹ چیئرمین کے اخراجات کی تفصیلات پر چپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین احسان مانی مالی معاملات شفاف رکھنے کیلئے تمام اخراجات ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کرتے تھے لیکن رمیز راجا کے چیئرمین بننے کے بعد اخراجات کی تفصیل موجود نہیں ہے۔ احسان مانی بورڈ آف گورنرز کے اخراجات کی تفصیل بھی جاری کرتے اور کئی معاملات پر صوابدیدی اختیارات سے بھی دستبردار ہوگئے تھے۔ پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ قانونی اور آئینی طور پر اخراجات جاری کرنا ضروری نہیں ہے، یہ چیئرمین کی صوابدید ہے، موجودہ چیئرمین نہیں چاہتے اس لیے ستمبر 2021کے بعد اب تک اخراجات اپ ڈیٹ نہیں کیے گئے۔

اسپورٹس سے مزید