پشاور (نیوزرپورٹر) وفاقی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کو ایک کروڑ روپے کی خصوی گرانٹ فراہم کردی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک کروڑ کا چیک پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدر بہلول خٹک اور جنرل سیکرٹری قیصر زمان کے حوالے کیا۔ اس موقع پر پاکستان بار کونسل کے ممبر طارق آفریدی اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ گرانٹ فراہمی پر بار ایسوسی ایشن کے صدر بہلول خٹک نے وکلاء برادری کے ساتھ تعاون پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔