کوئٹہ ( آئی این پی )اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا،جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی ،شان عالم کاکڑ، زمان کاکڑ، حبیب ننگیال اور اخلاق بازئی نے کہاہے کہ فاطمہ جناح عسکری پارک کے مین گیٹ کی وجہ سے عالمو چوک نواں کلی اورسرہ غڑ گئی کی طرف جانے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لہٰذا اسے دوسری جانب منتقل کیاجائے تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ ہورہنمائوں نےبیان میں کہا کہ پہلے ہی کوئٹہ میں ٹریفک کی روانی میں مشکلات ہیں جس کی وجہ سے آئے روز شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوتا ہے ، صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ ادارے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔