اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مبینہ حکومت تبدیلی سازش کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے چیف جسٹس کے نام خط تحریر کر دیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات اور کھلی سماعت کیلئے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ترجیحاً چیف جسٹس خود کریں.
ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے بچانے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے اپنے خط میں کہاکہ ملک میں سنگین سیاسی بحران منڈلا رہا ہے اور حالیہ واقعات کے تناظر میں پاکستان کے عوام میں بڑی سیاسی تفریق پیدا ہو رہی ہے۔