• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثہ کیس، متاثرین سے بانڈ سائن کرانے کے خلاف درخواست مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق بانڈ سائن کرانے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے بانڈ سائن کرانے کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ پی آئی اے نے معاوضہ ادائیگی کیلئے “ ریلیز اینڈ ڈسچارج” بانڈ پر دستخط کی شرط عائد کی تھی۔ قومی ایئر لائن کا طیارہ 22 مئی 2020 لاہور سے کراچی آتے ہوئے ۓ ائیر پورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوا، حادثہ میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید