• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے سال اول اکنامکس پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2019-2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔نتائج کے مطابق امتحانات میں 904 طلبہ شریک ہوئے،153طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ 751لبہ ناکام قرار پائے۔کامیابی کا تناسب 16.92فیصدرہا۔دریں اثناء ایم اے سال اول اورسال آخر اوورسیزسالانہ امتحانات برائے 2019-2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ایم اے سال اول کے جن مضامین کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ان میں اکنامکس، انگلش، جنرل ہسٹری، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک اسٹڈیز اورمیتھمیٹکس شامل ہیں جبکہ ایم اے سال آخر کے مضامین میں اکنامکس،انگلش اور انٹرنیشنل ریلیشنز شامل ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید